لڑکی بن کر آن لائن فراڈ کرنے والا ‘کالا’ گرفتار

0
243

فیصل آباد: آن لائن چیٹنگ کرتے وقت دوسری طرف لڑکی سمجھ کر اپنے ‘ہوش’ مت کھوئیں۔ ورنہ لٹنے کے ساتھ ساتھ دل بھی ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نےلڑکی بن کر شہریوں سے رقم لوٹنے والا غیر ملکی باشندہ گرفتارکر لیا ہے۔

نائیجیرین باشندہ اوسوجی خود کو لڑکی ظاہر کر کے لوگوں کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم بھیجنے کا جھانسہ دیتا تھا اور لوگوں سے ان کے بنک اکاؤنٹ نمبر اور تفصیلات لے کر فراڈ کرتا تھا۔ ملزم خود کو لڑکی ظاہر کر کے فراڈ سے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ چکا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل فیصل آباد نے نائیجیرین باشندے کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں