‏واہ فیکٹری میں ہونے والا دھماکہ حادثاتی تھا، آئی ایس پی آر

0
113

راولپنڈی: واہ کینٹ میں دھماکے کے نتیجے میں گھروں اور دکانوں کی شیشے ٹوٹ گئے۔ ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دھماکہ کی آواز سن کر لوگ گھروں سے باہر آگئے۔ واہ کینٹ فیکٹری میں دھماکہ ایکسپلوزیو سیکشن میں ہوا ہے اور واہ فیکٹری کو جانے والے تمام راستے سیل کردئیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واہ فیکٹری میں ہونے والا دھماکہ حادثاتی تھا اور حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوئے۔ فیکٹری میں دھماکہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا اور حادثے کی جگہ کو کلیئر کر دیا گیا، صورتحال قابو میں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں