سندھ ہائی کورٹ کی کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت

0
152

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں دودھ قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر اعجاز حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کردی اور عدالت کا کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت کا مسئلہ ایک ماہ میں حل کرنے سے متعلق تحریری یقین دہانی جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین نہ کیا تو توہین عدالت کی کاروائی کی جائے گی۔

وکیل درخواست گزار وکیل عرفان عزیز نے کہا کہ عدالت نے دودھ کی قیمت 94 روپے مقرر کی تھی۔ ڈیری فارمر، ریلٹیر نے دودھ کی قیمت بڑھا کر 130 روپے فی لیٹر فروخت کررہے ہیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر دودھ کی قیمت کا مسئلہ حل کرائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں