اسلام آباد میں ایک اور حوا کی بیٹی کے ساتھ درندگی کا واقع

0
28

اسلام آباد: ایک اور حوا کی بیٹی کے ساتھ درندگی کا واقع، انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگی۔

تھانہ نیلور کے علاقہ پہونٹ میں حوا کی بیٹی ظلم کا شکار، ظالموں نے مار پیٹ کے بعد منہ پہ پتھر مارے جس کی وجہ سے ہونٹوں پہ ٹانکے بھی لگے اور دانت ٹوٹ گئے۔ منیر احمد، راجہ فیصل اور راجہ یاسر نے مل کر عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا، میڈیکل رپورٹ بھی آگئی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ میں شکایت کے چار دن گزر جانے کے باوجود بااثر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی نہ ہی مقدمہ درج ہوا۔

ذرائع کے مطابق مقامی پولیس بااثر ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

 ظلم کے شکار خاندان نے وزیراعظم عمران خان اور آئی جی اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں