کمسن ملازمہ تشدد کیس، جج کی ملزمہ بیوی کی ضمانت منظور

0
62

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی بیوی ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 7 اگست 2023تک منظور کر لی ہے۔

ملزمہ سومیا عاصم نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے ملازمہ رضوانہ پر کبھی تشدد نہیں کیا، تفتیش میں اپنے موقف کو درست ثابت کروں گی۔ رضوانہ کی عمر سترہ سال سے زائد ہے۔

ملزمہ سومیہ عاصم نے کہا کہ رضوانہ کے ساتھ اپنے نو سے بارہ سال کے تین بچوں کی طرح ہمیشہ نرمی سے پیش آتی رہی ہوں، مبینہ وقوعہ سے پہلے جب سے رضوانہ میرے پاس کام کررہی ہے کبھی کوئی شکایت نہیں تھی، حقائق کو توڑ مروڑ کر میرے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔میں بھی منفی مہم کی متاثرہ ہوں، جو میرے اچھی شہرت کے حامل شوہر سول جج کے خلاف چلائی جارہی ہے۔ اس ذہنی ٹراما کی وجہ سے مجھے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تعلیم یافتہ اور باوقار خاتون ہوں۔بدنیتی کی بنیاد پر کیس میں پھنسایا جارہا ہے۔پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔میری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔ جس پر عدالت نے ملزمہ سومیہ عاصم کی 7 اگست تک  ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے پاس شامل تفتیش ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں