طور خم اور چمن بارڈر کھلے رہیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید

0
180

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان کے راستے سعودی عرب جانے والے پاکستانی جو اب طورخم اور چمن سرحدوں پر ہیں ان کے لیے بارڈر کھلے ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ انہیں جلد سرحد پار کروا لے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کے راستے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے وہ پاکستانی جنہیں ویکسین لگی ہوئی ہے، انہیں فلفور بارڈر کراس کرا دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے طورخم اور چمن کا بارڈر کھلے رہیں گے۔ شیخ رشید کے بقول دونوں سرحدی گزرگاہوں پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ (کورونا) مثبت پائے جاتے ہیں، انہیں اسی علاقے میں قرنطینہ کر دیا جائے گا۔ افغانستان میں امن ہوگا۔

ان کے بقول وزیر اعظم عمران خان کا اٹل فیصلہ ہے کہ پاکستان افغانستان کے خلاف کارروائی کے لیے کوئی اڈا نہیں دے گا۔ آدھی صدی سے افغانستان لڑ رہا ہے اور روس کے افغانستان پر حملے کے 40 سال بعد سلجھا ہوا طالبان جنم پا چکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں