سپریم کورٹ میں جونئیر ججز تعیناتی کی حمایت پر ن لیگی ورکرز کی شریف خاندان پر شدید تنقید

0
148

کراچی: سپریم جوڈیشل کونسل میں شہباز حکومت کے اٹارنی جنرل اشترا اوصاف اور مستعفی وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کی چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے من پسند جونئیر ججز کی خلاف سنیارٹی اور خلاف میریٹ تعیناتی کی حمایت کرنے پر نواز شریف سمیت شہباز شریف پر لیگی کارکنان کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

سپریم جوڈیشل کانفرنس میں جونئیر ججز کی حمایت کے بعد لیگی کارکنان کا سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور تاحال سلسلہ جاری ہے۔ ٹویٹر، فیس بک سمیت واٹس ایپ پر نواز شریف خاندان پر کھل کر شدید تنقید کی جارہی ہے جو ماضی میں کبھی نواز اور شہباز گروپنگ کے دوران بھی دیکھنے میں نہیں آئی۔

کئی سالوں سے سوشل میڈیا پر متحرک ن لیگی ویلنٹئیرز سپریم کورٹ میں جونئیر ججز کی تعیناتی کے بعد ن لیگی ورکرز خود کو نیوٹرل لکھ رہے ہیں اور شریف خاندان پر تنقید کررہے ہیں۔ لیگی کارکنان کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ محض بے وقوف بنانے کا زریعہ تھا لکھا جارہا ہے۔

ن لیگ میڈیا سیل کی پالیسی سے منسلک منصور احمد قریشی نے ٹویٹ میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ‘جب قاضی عیسٰی فائز صاحب اور ان کی اہلیہ اتنا ظلم سہنے کے باوجود آج بھی قاضی صاحب حق پر کھڑے رہے تو نون لیگ والو آپ لوگوں کو کیا مصیبت آن پڑی تھی۔ ہمیشہ ڈیل کی آپ لوگوں نے  کبھی اصولوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے’ لکھا ہے۔

ٹویٹر پر متحرک لیگی سوشل میڈیا اکٹیوسٹ راجہ وسیم نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میاں نواز شریف صاحب کو دیوالی کے ساتھ ساتھ
جونئیر ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی مبارک،
ختم نبوت فارم میں ہیرا پھیری کرنے والی انوشہ کی واپسی مبارک، ایک مرتبہ پھر عظمیٰ بائی کے ہاتھوں میں اپنے بال پکڑا کر دوبارہ جوتے کھانا مبارک، کرپٹ جنرل کو چئیرمین واپڈا لگانا مبارک
دو کروڑ ووٹ بیچنا مبارک’ ہو۔

ابو علیحہ لیگی سوشل میڈیا ولنٹئیر نے ردعمل میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سپریم کورٹ ججز کی تعیناتی پر ن لیگ نے ثابت کردیا ہے کہ انہیں پڑنے والی سو جوتیاں برحق تھیں’۔

صوبیہ چوہدری نامی ٹویٹر صارف نے وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کے ٹویٹ کے رد عمل میں جواب دیتے ہوئے ‘کیسے اقدامات اور کیسی قربانیاں؟ اقتدار کی جنگ تھی اقتدار حاصل کر لیا۔
اختیار پہلے بھی نہیں ملتا تھا اب بھی جی حضوری اور جوتے پالش کریں۔ ریاست بچاؤ کا چورن بھی ملک بچانے کے لئے نہیں ہے۔ ہر کسی کو اقتدار اور پیسے میں اپنا حصہ چاہیئے۔ عوام مرے یا جیئے۔ لکھا ہے۔

ن لیگ سوشل میڈیا ولینٹئیر نے ٹویٹ میں رد عمل کا اظہار کیا اور لکھا کہ ‘نون لیگ کیا خاک کدو کی سیاست کرتی ہے؟ ہم تو 2017 سے لیگ کو مسلسل جوتے اور پیاز کھاتے دیکھ رہے ہیں’۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شہباز حکومت اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے جونئیر ججز کی حمایت میں وُوٹ دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں