پارلیمنٹ ہاؤس مسجد کا جعلی امام اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

0
46

لاہور: تھانہ کاہنہ کی پولیس چوکی ہلوکی نے خود کو پارلیمنٹ ہاؤس مسجد کا امام ظاہر کرکے لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے ملزم سید عابد کو گرفتارکر لیا ہے۔

پولیس نے ملزم سید عابد کو کاہنہ کاچھا میں دوران سنیپ چیکنگ مشکوک جان کر چیک کیا تو ملزم خود کو پارلیمنٹ ہاؤس مسجد کا سابق امام ظاہر کرتا رہا۔پولیس نے ریکارڈ چیک کیا تو ملزم پارلیمنٹ ہاؤس مسجد کا امام نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم خود کو پارلیمنٹ ہاؤس مسجد کا امام مسجد ظاہر کر کے شہریوں سے ان کے کام کروانے اور نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر3 کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیا چکا ہے۔ ملزم سید عابد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں فراڈ، بوگس چیک سمیت 5 مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں