حکومت کی بہتر اقتصادی پالیسیوں کی بدولت معیشت کا پہیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

0
102

اسلام آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی فلاح اور ترقی کے لئے شروع کئے گئے منصوبے قابل ستائش ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کا معیار ذندگی بلند ہوگااور صوبہ ترقی کی نئی مناظر طے کرے گا۔۔انہوں  نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے جمعرات کے روز ہونے والی اپنی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوے کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہتر اقتصادی پالیسیوں کی بدولت معیشت کا پہیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وباء کے باوجود ملک میں معاشی شرح نمو میں اضافہ خوش آئند ہے انہوں نے اس امید  کا اظہار کیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہوگا اور اس میں کسانوں اور عوام کو  ریلیف دیا جاے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ  بیج اور کھاد پر سبسڈی کی فراہمی سے کسان  خوشحال  ہوگا اور ملکی  زرعی  پیداوار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں صحت کارڈ کے اجراء کو سراہا۔

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے  اسپیکر کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عام آدمی کے فلاع و بہبود و ترقی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھاے گئے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے  کسانوں کے مسائل کےحل کے لئے  قومی اسمبلی  کی خصوصی کمیٹی  کی طرف سے حکومت کو دی جانے والی تجاویز کو سراہا اور وزیر اعلی نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر  گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا گیا جس کا براہ راست فائدہ  کسانوں کو پہنچا  اور ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ۔انہوں نے اسپیکر کو  (PAECO) کا متفقہ چئرمین منتخب ہونے اور دوسری پائیکو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکبا دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں