صدر مملکت سے آل پاکستان مگس بانی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

0
87

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آل پاکستان مگس بانی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں شہد کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے اعلٰی معیار کے شہد کو عالمی منڈیوں میں بھیجنے اور مارکیٹنگ کیلئے وزارت تجارت اقدمات کرے۔ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے شہد کی پیداوار کی بہت صلاحیت موجود ہے اور مگس بانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی جدید خطوط پر تربیت کی ضرورت ہے۔ مگس بانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں اور وفد نے صدر مملکت کو مگس  بانی کے شعبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں