نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ نواب محمد جہانگیر خانجی انتقال کرگئے

0
11

کراچی: نواب آف ریاست جونا گڑھ، نواب محمد جہانگیر خانجی انتقال کرگئے، اناللہ واناالیہ راجعون۔ نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر کو گزشتہ روز کینسر کی تشخیص ہوئی۔

نواب محمد جہانگیر خانجی کا نماز جنازہ کل بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ جونا گڑھ ہائوس کراچی میں ادا کیا جائیگا۔

نواب آف جونا گڑھ کی وفات پر کئی سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے اظہار افسوس کیا۔
نواب محمد جہانگیر کی وفات ملک اور ان کے خاندان کا ایک بڑا نقصان ہے۔

یاد رہے نواب آف جونا گڑھ نے اپنی ساری زندگی جونا گڑھ ریاست کی آزادی کے لیے وقف کئے رکھی اور اس کی جدوجہد کو جاری رکھا۔ نواب محمد خانجی کی حیات اپنا ریاستی حق حاصل کرنے کےلئے کوشاں رہی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں