وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا نیشنل انڈسٹریل پارک کا دورہ

0
93

کراچی: وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے نیشنل انڈسٹریل پارک نے دورہ کیا۔ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمینٹ کارپوریشن کی انتظامیہ نے اسپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل انڈسٹریل پارک کیلئے 278.5 ایکڑ زمین الاٹ کر دی گئی ہے۔ نپ میں کل بائیس ملکی و غیر کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہے۔

بریفنگ کے بعد خسرو بختیار نے کہا کہ کراچی شہر ملک سب سے بڑا صنعتی شہر ہے اور کراچی میں انڈسٹریل اراضی کی دستیابی کا مسئلہ رہا ہے۔ وزرات صنعت و پیداوار نے 1500 ایکڑ زمین سیپشل اکنامک زون کیلئے مختص کی ہے۔ کراچی انڈسٹریل پارک کی 7 بلین روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ اسیپشل اکنامک زون میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن فراہم کریگا۔ کراچی انڈسٹریل پارک ملکی صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں