چیئرمین نیب کا سرکاری محکموں کے منصوبوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات جانچ پڑتال کیلئے جمع نہ کرانے کا نوٹس

0
25

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب آرڈیننس 1999 کے تحت سرکاری محکموں کی جانب سے 50 ملین روپے کے منصوبوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات نیب  کو جمع نہ کرانے کا نوٹس لیا ہے۔ تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی ہے کہ نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33 بی کے تحت ایسے منصوبوں کی کاپیاں قانون کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے آگاہی و تدارک ڈویژن میں جمع کرانے کو یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آگاہی و تدارک ڈویژن کے ان کی قیادت میں کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے پریوینشن قوانین کے تحت  50 ملین روپے سے زائد مالیت کے ٹھیکوں کی کاپیاں نیب کو جمع کرانے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے اور اب بڑی مچھلیوں کا احتساب ہوتا نظر آ رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام سرکاری اداروں کی 50 ملین روپے مالیت کے تمام ٹھیکوں کی کاپیاں جمع کرانا یقینی بنائیں، ناکامی کی  صورت میں ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین نیب آپریشن ڈویژن، پراسیکیوشن ڈویژن اور تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقررہ وقت میں نمٹائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں