پاکستان اسٹیل، غیر قانونی تعینات سی ای او کی گالم گلوچ کی وڈیو منظر عام پر آگئی، میڈیا کو بھی گالی دے ڈالی

0
996

کراچی: پاکستان اسٹیل میں غیر قانونی تعینات سی ای او کی گالم گلوچ والی وڈیو منظر عام پر آگئی، گزشتہ سال 9 ستمبر کو آپریشن بلڈنگ میں سی ای او بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاع حسن اسٹیل ملز کے مختلف آفیسرز و ٹریڈ یونین سے ملاقات کے دوران گالم گلوچ کرتے رہے۔

گزشتہ سال 9 ستمبر کو آپریشن بلڈنگ میں میٹنگ ہوئی تھی۔ نجی اخبار کے صحافی کے سی ای او سے سوال کرنے پر ریاست کے چوتھے ستون میڈیا کو بھی گالی دے ڈالیں۔

غیر قانونی تعینات سی ای او پاکستان اسٹیل نے صحافی کو مغلظات بکتے ہوئے کہا کہ میڈیا میرے  __ پر چڑھے’۔

سی ای او شجاع حسن نے صحافی سے کہا کہ صحافیوں کو سوال کرنے سے منع کیا تھا، چائے پی لی اور پینی ہے تو پیو اور جائو۔

سی ای او اسٹیل ملز بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاع حسن کی صحافی اور میڈیا کو گالی دینے والی بات دبا دی گئی تھی تاہم وڈیو منظر عام پر آگئی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سی ای او اسٹیل ملز مختلف آفیسرز و ٹریڈ یونین سے ملاقات کے دوران ماں بہن کی گالیوں کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں