شہباز شریف کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، جلد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق

0
32

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا فون۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو۔ بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بھی بات چیت اور بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کا جلد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق ہوگیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ نے غریب کا جینا مشکل کردیا ہے اور کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کم کی جارہی ہے تاکہ کیسز کو چھپایا جاسکے۔ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مؤقف سے شہباز شریف کا اتفاق کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں