سندھ کے ‘ہونہار’ طالب علموں کے لیے چین کے اشتراک سے 3 سالہ ڈپلومہ کورس

0
22

کراچی: سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل اتھارٹی چین کے اشتراک سے اندرون سندھ کے ‘ہونہار’ طالب علموں کے لیے ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کا تین سالہ ڈپلومہ کورس شروع کرے گا۔ منتخب امیدوار اندرون سندھ کے مختلف تعلیمی اداروں میں دو برس اور چین میں ایک برس تعلیم حاصل کریں گے۔ اپلائی کرنے والے امیدواروں کی حد عمر 35 برس، میٹرک یا کسی بھی تیکنیکی ادارے سے حاصل تعلیم، انٹرمیڈیٹ اور تعلیمی مارکس “40 فیصد” ہونا لازمی ہے۔ جن تعلیمی اداروں سے منسلک افراد اپلائی کر سکتے ہیں ان میں مٹھی، لاڑکانہ، سکھر، دادو اور محراب پور شامل ہیں۔ کراچی اور حیدراباد کے تعلیمی اداروں کے طالب علم جنہوں نے 70/ 80 فیصد مارکس لیے ہیں وہ اہل نہیں۔ منتخب امیدواروں کو ان جاب ٹریننگ اور اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کے پاس اسمارٹ فون اور پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں