شہر کراچی میں پولیس کی کالی بھیڑیں اغواکار بن گئیں

0
47

کراچی: لاوارث شہر کراچی میں پولیس کے ہاتھوں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ایک اور واردات سامنے آگئی۔ سی ٹی ڈی نے نارتھ کراچی سے شہری فیضان اور سعد کو اغوا کیا اور واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

سی ٹی ڈی افسر شعیب قریشی نے شہریوں کو سرکاری موبائیل میں اغوا کیا اور دونوں شہریوں کو چار لاکھ سے زائد رقم لے کر چھوڑا گیا۔

رہائی کے بعد مغوی فیضان کا آئی جی سندھ سے رابطہ۔ آئی جی کی مداخلت پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن سی ٹی ڈی واقعہ کے انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں