چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

0
52

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر، شکایت مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں، چیف جسٹس کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے، شکایت کے مندرجات چیف جسٹس کیخلاف شکایت پنجاب، کے پی انتخابات کیس کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔

شکایت کے متن کے مطابق انتخابات ازخودنوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں