اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی فلسطینی علاقوں میں دہشت گردی جاری

0
25

کراچی: اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد اہداف پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا، فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق لبنان سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک فلسطینی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے تحت چلنے والے کئی تربیتی مراکز پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں