ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والا وکیل زیر حراست، لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

0
53

لاہور: ‏لاہور ہائیکورٹ کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کو زیر حراست لے لیا گیا۔

ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق ‏وکیل نے کاپی برانچ کے کاؤنٹر کے تمام شیشے توڑ دیئے اور ‏وکیل نے ڈنڈے سے کاپی برانچ پر حملہ کیا۔ ‏انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت وکیل کے خلاف تھانہ انارکلی میں پرچہ درج کرلیا گیا ہے۔

 وائس چیئرمین پنجاب بار کا کہنا ہے کہ ‏توڑ پھوڑ کرنیوالے وکیل کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لائسنس معطل پھر منسوخ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں