راہگیر خواتین سے چھیڑ خانی کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

0
94

لاہور: گرفتار ملزم یاسر لاہور کے علاقے اچھرہ کا رہائشی ہے۔پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی کی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اوباش نوجوان یاسر نے گلی میں سے گزرتی خاتون اور بچی کے ساتھ انتہائی نازیبا حرکت کی اور پھر وہاں سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں