ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے آئی فون چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

0
41

کراچی: ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فون چوری کرنے والے دو کو ملزمان گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے بیرون ملک سے آرڈر پر منگوائے گئے قیمتی موبائل فون کی شپمینٹ سے چوری کی۔ تاجر کیجانب سے تھانہ ایئرپورٹ میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

ایئرپورٹ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار دونوں ملزمان نجی کورئیر کمپنی میں ملازم ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 19 آئی فونز برآمد کرلئے جبکہ برآمد موبائل فونز کی قیمت ساڑھے 8 لاکھ سے زائد ہے۔

گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کاروائی جاری ہے اور گرفتار ملزمان میں سید افروز احمد اور ارشد شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں