سی ٹی ڈی نے کراچی میں غیر قانونی آن لائن اسلحہ فروخت کرنیوالے گروہ کا سراغ لگا لیا

0
65

کراچی: شہر کراچی میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کا معاملہ، سی ٹی ڈی نے غیر قانونی دھندے میں ملوث گروہ کا سراغ لگا لیا۔ کراچی میں غیر قانونی آن لائن اسلحہ فروخت کرنیوالے گروہ کا سی ٹی ڈی نے سراغ لگا لیا۔ جرائم پیشہ گروہ اسٹریٹ کرمنلز کو آن لائن اسلحہ فروخت کرتے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان عبدالنصیر، نوید اور دلنواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلحہ فروخت کرتے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے کراچی میں غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنیوالوں کی تصاویر اور ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔ مزید انویسٹی گیشن کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ نیٹ ورک کے پی کے میں قبائلی علاقوں سے آپریٹ کرتا ہے.خ تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں