انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا موجودہ کلیمز اور گزشتہ واجبات کے لیے آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

0
44

کراچی: سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، سوشل و ڈیجیٹل میڈیا، بینر اور ویب سائٹ کے لیے جاری کردہ سرکاری اشتہارات کے حامل حالیہ کلیمز کے لیے پرائیویٹ آڈٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نو برسوں باشمول مالیاتی سال 2013 سے 2022 کے کچھ بلز کلیمز کے حقیقی ہونے کی توثیق و تصدیق کرنا ہوگا۔ خواہش مند آڈٹ کمپنیاں اپنی پیشکش کی پانچ فیصد بڈ سیکیورٹی جمع کروا کر 23 اگست تک درخواستیں دے سکتی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں