نویں دسویں کے امتحانات کا معاملہ، میڑک کا پہلا پرچہ ہی آؤٹ ہوگیا

0
87

کراچی: میٹرک کےشروع ہونے والے سالانہ امتحانات کا پہلا پرچہ ہی آؤٹ ہوگیا ہے۔ فزکس کا پرچہ نو بج کر تیس منٹ پر شروع ہوا اور نو بج کر 34 منٹ پر آؤٹ بھی ہوگیا۔

سکھر میں میٹرک امتحانات میں بھی فزکس اور اسلامیات تاریخ کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ پیپر واٹس اپ گروپ کے ذریعے آؤٹ کیا گیا۔

متعدد سینٹرز میں پیپر نہیں پہنچا جس پر طلبہ پریشان ہوگئے۔ نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی اور گلشن حدید میں بھی امتحانی پرچے نہیں پہنچ سکے۔ پرچہ امتحانی مرکز میں نہیں پہنچا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں