سندھ پولیس کے انٹرنل احتساب بیورو کا قیام، 18 افسران کو قلم دان سونپ دیے

0
41

کراچی: سندھ پولیس کی جانب سے انٹرنل احتساب بیورو کے قیام کا معاملہ، اچھی شہرت کے حامل 18 افسران کے ہاتھ میں انصاف کا قلم سونپ دیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی فرحت جونیجو انٹرنل احتساب بیورو کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے۔ احتساب بیورو میں انسپکٹر سے لے کر ڈی آئی جی رینک تک کے افسران شامل ہیں۔ ہر افسر کو رینک کے حساب سے انکوائری دی جائے گی۔ کوئی بھی انکوائری ان تمام 18 افسران میں سے سونپی جائے گی۔

ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک، ڈی آئی جی عمران یعقوب ڈی آئی جی نعمان صدیقی شامل ہیں۔ ایس ایس پی تنویر اوڈھو،  ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ ایس ایس پی قمر رضا جسکانی شامل ہیں۔ ایس ایس پی شاد ابن مسیح ایس ایس پی غلام سرور بھائیو ایس ایس پی امجد شیخ بھی شامل ہیں جبکہ ایس ایس پی تنویر تنیو ایس ایس پی عارف اسلم راؤ ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی بھی شامل ہیں۔

ایس پی سہائی عزیز تالپر ایس پی زاہدہ پروین اے ایس پی احمد فیصل بھی شامل اور اے ایس پی علینا راجپر ڈی ایس پی مسعود اختر خان اور انسپکٹر سراج لاشاری کے نام شامل ہیں۔

اختیارات کے غلط استعمال اور کرپشن شکایت پر کارروائی کی جا سکے گی۔ پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف تمام شکایات پر بیورو تحقیقات کرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں