راولپنڈی میں خاتون موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، بحفاظت موبائل ٹاور سے اتار لیا

0
73

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں خاتون موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو کرین کی مدد سے بحفاظت موبائل ٹاور سے اتار لیا۔

ڈھوک کالا خان کے علاقے موبائل ٹاور پر چڑھنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون موبائل ٹاور پر چڑھی ہوئی ہے اور نیچے عوام کی بڑی تعداد جمع ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو کرین کی مدد سے بحفاظت موبائل ٹاور سے اتار لیا تاہم خاتون کے ٹاور پر چڑھنے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں