ڈی جی پیمرا پر خاتون کولیگ کو ہراساں کرنے کا کیس ثابت، نوکری سے برطرف کرنے کا حکم

0
245

اسلام آباد: پیمرا جو اکثر میڈیا کے فحاش اور غیر اخلاقی کانٹنٹ پر اعتراض کرتا تھا انہی کے ادارے میں خواتین ملازمین محفوظ نہیں۔

پیمرا کے ڈی جی ایڈمن حاجی آدم پر خاتون کولیگ کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس ثابت ہوگیا۔

وفاقی محتسب برائے تحفظ جنسی استحصال و ہراسانی برائے خواتین کشمالہ طارق نے خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کے کیس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سینئر عہدیدارا کو عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈی جی پیمرا حاجی آدم کو نوکری سے برطرف کرنے اور ڈی جی پیمرا کو 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں