وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا مریم نواز کی گفتگو پر ردعمل

0
47

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے مریم نواز کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی نجی ٹی وی سے گفتگو نفسیاتی الجھنوں سے جنم لینے والے ان کے ان بیانات کا تسلسل ہے کہ حکومت گھر جا چکی ہے۔ تکبرانہ ذہنیت سے شروع ہونے والا یہ بیانیہ استعفی لینے سے شروع ہوکر استعفے دینے تک جا پہنچا۔ مریم بی بی کے بیانات اور بیانیے گرفتاریوں اور ضمانت کی درخواستوں کے دائر اور خارج ہونے کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ مریم نواز کا یہ بیان کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو نقصان پہنچایا، انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

ذرتاج گُل نے کہا کہ پی ڈی ایم تربتر اور پرزے پرزے ہو چکی ہے،اس کا ایک حصہ بلاول ہاؤس کراچی، دوسرا ڈی آئی خان تیسرا رائیونڈ لاہور جبکہ چوتھا ولی باغ میں پڑا ہوا ہے۔ مریم صاحبہ چچا جان کے سامنے سرجھکا کر تصویریں شائع کرانے سے آپ کا دل ان کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہو جائے گا۔ بہتر ہوگا کہ آپ کسی اچھے ماہر نفسیات سے رجوع کریں کیونکہ آپ ذہنی طور پر ابھی تک اس وزیراعظم ہاؤس میں ہیں جہاں آپ کے والد گرامی زعفرانی ہانڈیاں پکوایا کرتے تھے۔ اب وزیراعظم عمران خان ہیں جو پاکستان کے غریب،مزدور ،نادار، کمزور اور محنت کش طبقات کی خوشحالی اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں