پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ، عون چودھری کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر

0
9

اسلام آباد: پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ پر عون چودھری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کر دی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کی تھی۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ یہ اصول طے کر چکی ہے کہ پبلک آفس ہولڈر جواب دہ ہے اور اس لیے ہماری درخواست قابلِ سماعت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں نفرت انگیز تقاریر کیں۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے خلاف کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع کو نوٹس جاری کیے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں