وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر اسٹیل ملز کے برطرف احتجاجی ملازمین رہا

0
149

کراچی: قومی اقتصادی کمیٹی کی طرف سے اسٹیل ملز کے نو ہزار سے زیادہ ملازمین کو جبری طور پر برطرف کرنے کے خلاف اسٹیل ملز ملازمین نے اسٹیل ملز کالونی کے گیٹ پر دھرنا دے دیا جن کو پولیس نے گرفتار کرکے شاہ لطیف ٹائون تھانے منتقل کردیا۔

اسٹیل ملز ملازمین کی گرفتاری پربروقت وزیر تعلیم سعید غنی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے بات کرکے رہا کروا دیا۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ  وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر اسٹیل ملز کے احتجاج کرنے والے برطرف ملازمین کو رہا کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں