‏نیا پنڈورہ باکس کھل گیا، 700 پاکستانیوں کے نام شامل

0
176

کراچی: پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔ 200 ممالک میں 29 ہزار آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے۔ ‏شوکت ترین، مونس الٰہی اور خسرو بخیتیار کے خاندان کے افراد کے نام شامل ہیں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی آف شور کمپنی بھی نکل آئی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن اسحٰق ڈار کے بیٹے کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔ ‏پی پی کے شرجیل میمن کا نام بھی پنڈورا پییرپر میں شامل ہے۔

پنڈورا پیپرز میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی آف شور کمپنی نکل آئی اور ایگزیکٹ کے مالک شعیب ملک کا نام بھی پنڈورا پییپرز میں شامل ہے۔ فیصل واڈا کی بھی آف شورکمپنی ہے۔

‏اردن کے بارشاہ شاہ عبداللہ کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کا خاندان بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی۔ یوکرین، کینیا اور ایکواڈور کے صدور کی بھی آف شور کمپنیاں نکل آئی ہے۔

جن پاکستانی شخصیات کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں ان میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے بیٹے علی ڈار، چوہدری مونس الہی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، وفاقی وزیر خسرو بختیار، وزیر پنجاب علیم خان، سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی میجر جنرل (ر) نصرف نعیم، نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر عارف عثمانی، جنرل خالد مقبول کے داماد احسن لطیف، ایمبیسیڈر ایٹ لارج فار فارن انویسٹمینٹ علی جہانگیر، جنرل مشرف کے سابق ملٹری سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل شفاعت اللہ شاہ، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر جنرل عدنان آفریدی، وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود خان کے بیٹے عبداللہ مسعود، جنرل (ر) افضل مظفر کے بیٹے حسن مظفر، ابراج گروپ کے عارف نقوی، سابق سیکریٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل تنویر طاہر کی اہلیہ زہرا تنویر، جنرل (ر) علی قلی خان کی ہمشیرہ شہناز سجاد، ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ، ائیر مارشل (ر) عباس خٹک کے بیٹے احد خٹک اور عمر خٹک، امپیریئیل شوگر ملز کے مالک نوید مغیس شیخ، تاجر بشیر داود، آس حفیظ (مرچنٹ) اور بزنس مین عارف شفیع ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں