مسلم لیگ نواز کا جھوٹی خبر پر پی ٹی وی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

0
52

لاہور: ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کی خبر کو حکومت کی پھیلائی فیک نیوز قرار دے دیا، جھوٹی خبر پر پی ٹی وی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

‏پینڈورا پیپرز میں عمران صاحب حکومت کی بدنامی سے توجہ ہٹانے کے لئے جنید صفدر کے خلاف سرکاری ٹی وی پر فیک نیوز چلوائی گئی جو قابلِ مذمت غیرقانونی حرکت ہے۔ نجی چینل سرکاری ٹی وی پر چلائی گئی جھوٹی خبر کی تشہیر سے باز رہیں۔

‏جھوٹی، بے بنیاد اور فیک نیوز چلانے پر پی ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے وکلاء کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ فیک کنگ کے بادشاہ عمران صاحب نے اپنے جھوٹے پراپیگنڈے کے لئے سرکاری ٹی وی کو استعمال کیا۔ جنید صفدر کے خلاف فیک نیوز چلانے والے معذرت کریں۔

‏پیمرا فیک نیوز چلانے پر عمران صاحب، فواد چوہدری، پی ٹی وی اور فیک نیوز چلانے والے چینلز کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں