پینڈورا پیپرز، پاناما پیپرز سے بھی بڑا دھماکہ

0
119

کراچی: آئی سی آئی جے نے پنڈورا پیپرز کے نام سے نئے انکشافات کا اعلان کردیا۔ پنڈورا پیپرز پاناما پیپرز سے بھی بڑا انکشاف ہوگا، نئی تحقیقات میں دنیا کی نامور شخصیات کے مالی امور کی تفصیلات شامل ہیں۔

‏نامور شخصیات کے مالی امور کی تحقیق میں دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا. ‏پنڈورا پیپرز کیلئے دنیا بھر کے 117ملکوں کے 150میڈیا اداروں نے حصہ لیا ہے۔

پنڈورا پیپرز میں اہم پاکستانی سیاسی اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں جن میں سندھ کے بڑے سیاسی خاندان کی طاقت ور شخصیت کے فرنٹ مین سمیت پنجاب کے ایک اعلیٰ سیاسی خاندان کو اپنی غیر ملکی غیر اعلانیہ دولت کے بے نقاب ہونے کا سامنا ہے۔

پاکستان میں ان پیپرز پر عمر چیمہ اور فخر دُرانی جیسے نامور صحافیوں نے تحقیقات کی ہیں۔ نئی تحقیقات پاکستانی وقت کے مطابق کل رات ساڑھے 9 بجے شائع کی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں