شاہ ٹائون کے مرکزی داخلے پر شراب خانہ رہائشی خواتین کے لئے وبال جان بن گیا

0
295

کراچی: ملیر کے علاقے شاہ ٹاؤن کے داخلی راستے کے ساتھ موجود شراب خانہ عورتوں، بچوں اور رہائیشیوں کیلئے وبال جان جان بن گیا۔

 نیشنل ہائے وے سے متصل اسٹیل ٹائون بس اسٹاپ کے سامنے شاہ ٹائون کے مرکزی داخلی راستے پر شراب خانے سے ہزاروں رہائشی خواتین اور فیملیوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔ شاہ ٹائون کے مرکزی راستے پر شرابی نشے میں دھت ہر وقت شراب خانے کے آس پاس موجود رہتے ہیں جس کی وجہ سے مختلف جگہوں پر کام سے واپس آنے والی خواتین کو گھر جاتے ہوئے تکلیف کا سامنا ہے۔ 

شاہ ٹائون کے رہائشیوں نے سندھ حکومت، ڈی سی ملیر اور متعلقہ اداروں سے شراب خانے کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنمائوں نے ایک ہفتے میں شراب خانہ بند کرکے کسی اور جگہ منتقل کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوا تو تحریک انصاف 10 اکتوبر کو عوام کے ہمراہ احتجاج کرے گی اور مسئلے کے حل تک اس شراب خانے کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں