وزیراعظم کے مشیر اور خاتون رکن پنجاب اسمبلی کے کمسن بیٹوں کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش

0
162

لاہور: وزیراعظم کے مشیر جمشید اقبال چیمہ اور ممبر پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ کے دو کمسن بیٹوں کو گھریلو ملازمین نے زہردے کر قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔

لاہور کے تھانہ مصطفی آباد پولیس نے بچوں کی ماں ایم پی اے مسرت چیمہ کی درخواست پر 4 گھریلو ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

مسرت چیمہ نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ وہ اپنے 9 سالہ بیٹے آحل جمشید کی چند روز قبل طبیعت خراب ہونے پر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے کر گئی تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس نے کوئی زہریلی شے کھائی ہے۔ جس کے کچھ دن بعد میرے چھوٹے بیٹے 8 سالہ آرش کی بھی اچانک طبعیت خراب ہونے پر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے کرگئی تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس نے بھی کوئی زہریلی چیز کھالی ہے۔ ہمیں دو ملازمین محمد رمضان اور غلام عباس نے بتایا کہ ہمارے دیگر گھریلو ملازمین کک محمد اقبال، ڈرائیور اقبال، گارڈ دولت باز اور ڈرائیور رانا وقار علی باتیں کررہے تھے کہ ہم مالکان کے دونوں بچوں کو کھانے میں زہر ملا کردے رہے ہیں۔ آحل تو بچ گیا مگر آرش نہیں بچے گا۔ اقبال ڈرائیور کہہ رہا تھا کہ میں نے پہلے بھی ایسے ہی دو تین بندے مارے ہیں۔ میرے بچوں کو انہوں نے کھانے یا مشروب میں زہر ملا کردیا ہے۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ٹیک سوسائٹی سے 4 ملزمان سمیت 5 گھریلو ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ حراست میں لیے گئے ملازمین میں خانساماں محمد اقبال، ڈرائیور وقار، سیکیورٹی گارڈ دولت باز، ڈرائیور اقبال اور محمد رمضان شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں