ڈیری فارمرز کی من مانی، دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

0
143

کراچی: ڈیری فارمرز کی من مانی سے دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانی دودھ کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تاریخی اضافے کے بعد عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا، بعد ازاں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا پارہ مزید ہائی ہوگیا تھا۔

اب ڈیری فارمرز نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کرتے ہوئے غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 10روپے اضافہ کیا ہے جس کے باعث شہر قائد میں دودھ کی قیمتیں 140 اور 150 روپے تک جا پہنچی ہے۔

کراچی انتظامیہ نےگزشتہ روز دودھ کی قیمتوں کے تعین کیلئےکمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ ڈیری فارمرز نےبھی تعین تک موجودہ قیمتیں برقرار رکھنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے پیداواری لاگت کا تجزیہ کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ دینی تھی مگر ڈیری فارمر نےکمیٹی کی رپورٹ سے پہلےہی از خود قیمت میں اضافےکا اعلان کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں