صدر مملکے نے کوئٹہ میں گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح کردیا

0
235

کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ میں گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔ گرین ٹریکٹرز بلوچستان حکومت کی طرف سے چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی پر  دئیے جارہے ہیں۔ اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنانا ہے۔ گرین ٹریکٹرز بلوچستان میں زرعی شعبہ میں ترقی کی سمت ایک اور انقلابی پیش رفت ہے۔ ٹریکٹرز قرعہ اندازی کے زریعے دئیے جائیں گے اور گرین ٹریکٹرز اسکیم  کی منظوری گذشتہ سال دسمبر میں بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ اسکیم کے تحت صوبے کے تمام اضلاع کے زمینداروں کو ٹریکٹرز دئیے جائیں گے۔ ایک ہزار ٹریکٹرز 50 فیصد رعایتی ریٹس پر دئے جائیں گے۔ زرعی شعبہ کو بلوچستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں