محرام الحرام میں سیکورٹی کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی

0
68

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ 14 اگست یوم آزادی کو امن وامن بھی بحال رہا۔ محرام الحرام میں سیکورٹی کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں۔ بلوچستان بھر محرم الحرام کے حوالے سے 6 ہزار سیکورٹی اہکار تعینات کیے جائیں گے۔ دسوویں محرم الحرام کو کوئٹہ شہر میں 6 ہزار سیکورٹی اہلکار تعیمات رہےگئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران علاقوں پاک فوج اور ایف سی کے دستیں اسٹین بائی رہے گے۔ محرم الحرام میں حساس علاقوں میں کنٹرول رول قائم کیا جائے گا۔ گزشتہ روز ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 14اگست کے بعد آج کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور محرم الحرام کے دوران اگر عزاروں نے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا تو کیسز میں کمی ہوسکتی ہے۔ صوبے میں 7 لاکھ سے زائد افراد نےویکسینشن کراوئیں ہیں۔ بلوچستان میں کوئی بااثر نہیں قانون حرکت میں آگیا ہے۔ یہ بات درست ہے کہ ہلڑبازی روکنے کے احکامات پر مکمل عمل دارآمد نہیں ہوسکا۔ ماضی کی نسبت اس بار ہلڑ بازی کرنے والوں کو کافی حد تک روکا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں