گورنر سندھ کی زیر صدارت طیارہ حادثہ کے لواحقین کے معاوضے کیلئے اجلاس

0
27

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت طیارہ حادثہ شہداءکے لواحقین کومعاوضہ ادائیگی کے ضمن میں فالو اپ اجلاس ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر،کنسلٹنٹ وزارت قانون ، سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر / ہیڈ ،ڈائریکٹرایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ(اے اے آئی بی) ، این ڈی ایم اے اور این آئی سی ایل کے کمپنی سیکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی، وزارت قانون کو خط لکھ کر ان سے معاوضہ کی ادائیگی کے طریقہ کار کے لئے قانونی رائے حاصل کرے گی۔

طیارہ حادثہ شہداء کے لواحقین کا اجلاس کے فیصلہ پر اظہاراطمینان کیا گیا۔

گورنر سندھ نے اجلاس میں کہا کہ پی آئی اے حکام کراچی طیارہ حادثہ شہداءکے اہل خانہ کو معاوضہ ادائیگی کے عمل کو تیز کرے۔ معاوضہ کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیرباعث تشویش ہے اور جن متاثرہ خاندان کا واحد کفیل اس حادثہ میں شہید ہواوہ مالی طور پر پریشان ہیں۔

گورنرسندھ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی آئی اے کو ہدایت
 دیتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کو اس سلسلہ میں جلد از جلد عمل درآمد یقینی بنائے اور اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ لواحقین کو مزید کسی تاخیر کے معاوضہ ادا کیا جائے اور معاوضہ کی رقم کو ملکی قانون اور بین الاقوامی ضابطہ کار کے مطابق یقینی بنایا جانا چاہئے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ خدشات اور تحفظات کی روشنی میں تحریری جواب دیں۔

نمائندہ اے اے آئی بی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ مکمل تحقیقات کے لئے مزید وقت درکار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں