پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، چوہدری منظور

0
28

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور احمد کا کہنا ہے کہ کیا کراچی کی طرح بارش کا پانی نکالنے کیلئے عمران خان لاہور میں بھی فوج بلائیں گے؟۔

لاہور ڈوب چکا ہے، پنجاب حکومت نکاسی آب میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور چند گھنٹوں کی بارش میں لاہور کے مختلف علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ فاروق گنج انڈرپاس میں چار فٹ تک پانی کھڑا ہے، پنجاب حکومت کہاں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں لاہور میں بارش کے پانی میں بہہ کر مزید تعفن پھیلارہی ہیں اور لاہور میں گلشن راوی، سمن آباد اور لکشمی چوک کے علاقوں میں بارش کے پانی نے نظام درہم برہم کردیا ہے۔ لاہور میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی نہیں ہے، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ لاہور کے عوام کے مسائل کا اجاگر نہ ہونا بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور کراچی کے عوام کے مسائل سامنے آجاتے ہیں مگر لاہور کے مسئلے نجانے کیوں نظرانداز کردئیے جاتے ہیں۔ کیا لاہور کے شہری پاکستانی نہیں ہیں جو ان کے مسائل پر وہ توجہ نہیں دی جاتی جو توجہ چھوٹے صوبوں کے مسائل کو ملتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں