بہالپور یونیورسٹی میں منشیات’ نازیبا ویڈیوز اسکینڈل کا واقعہ،  3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

0
29

لاہور: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات کی خریدوفروخت اور نازیبا ویڈیوز اسکینڈل کے واقعہ پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر، ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل شامل ہیں۔ کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی کے واقعہ کے ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی جبکہ کمیٹی واقعہ میں ملوث افراد کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں