قیوم آباد سمیت اردگرد کے علاقوں میں پانی کا سنگین بحران شدت اختیار کرگیا

0
49

کراچی: قیوم آباد میں پانی کا سنگین بحران شدت اختیار کرگیا، ٹینکر مافیا اور ہاٸیڈرنٹ مافیا نے عید کے سیزن میں مکینوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔ سابقہ ایم این اے فہیم خان اور ایم پی اے راجہ اظہر بھی خود ساختہ وال مافیا کے سامنے بے بس ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سارے سرکاری ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ایک قطرہ پانی میسر نہیں، ہمارے حصہ کا پانی ہمارے سامنے ہی دوسروں کو غیر قانونی طور پر فروخت کیا جارہا ہے۔

پانی کے غیر قانونی اور مکروہ دھندے میں واٹر اینڈ سیورج بورڈ کے افسران کے ساتھ ساتھ حلقہ 241 کے پی ٹی آٸی اور پیپلز پارٹی کے بعض ذمہ داران بھی شامل ہیں۔ انی چور مافیا قیوم آباد کے علاقے میں اپنے ہاٸیڈرنٹ اور ٹینکرز چلا رہے ہیں اور قیوم آباد کی مظلوم عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ تمام اداٸیگیاں کرنے کے باوجود سخت گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گٸے ہیں۔

قیوم آباد یوسی 37 کے سابقہ  چیٸرمین ،سابقہ  ایم این اے فہیم خان اور ایم پی اے راجہ اظہر کو درجنوں درخواستیں دینے کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔ ظالم  پانی چور مافیا عرصہ دراز سے قیوم آباد کے مکینوں کا پانی چوری کر کے غیر قانونی طریقے سے فروخت کر رہی ہے۔ مکروہ دھندے میں واٹر بورڈ کے ذمہ داران ملوث ہیں۔

علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل ہے کہ خدارا پانی چور مافیا کے خلاف قانونی کارواٸ کی جاٸے اور عوام کو ان کا حق کا پانی دلوایا جاٸے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں