اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خبر آئے گی، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن

0
225

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ ‏مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے۔

جب سینئیر صحافی وقار ستی نے مولانا سے سوال پوچھا کہ کیا آپ کامیاب ہو جائیں گے! تو جواب میں مولانا نے کہا کہ میں سوفیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا کہ اس بار. کامیابی یقینی ہے۔ اس کے علاوہ کسی کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مذید کہا کہ مشاورت مکمل کرلی اور کسی پوائنٹ پر اختلاف نہیں ہے۔ حکومتی اتحادی بھی رابطے میں ہیں۔ سو فی صد سچ کہ اس بار کامیابی یقینی ہے۔ مولانا نے پرویز الہی کی وزارت اعلی کے لئے بالواسطہ “اتفاق رائے” کا انکشاف کردیا۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ وزیر اعظم ‏عمران خان نیازی نے اپنی حکومت بچانے کیلئے اپنے فیورٹ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی قربانی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں