ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 2 ملزم گرفتار

0
61

کراچی: ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے کاروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو انٹر پول روم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

ملزم وقار اور عادل کو حیدر آباد سے گرفتار کیا گیا اور ڈیجیٹل آلات اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی اطلاع انٹرپول حکام کو دیدی گئی۔

ذرائع آیف آئی اے کے مطابق ملزموں سےملنے والے لیپ ٹاپ میں کئی بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو موجود ہیں اور ملزمان سے ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرپول حکام بھی تفتیش کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں