اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کی اہلیت پر فواد چوہدری کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں، سید ناصر حسین شاہ

0
55

کراچی: وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کی اہلیت پر فواد چوہدری کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں اور فواد چودہری کے ریمارکس عقل سے عاری ہیں۔

جب ججوں کے طرزِ عمل یا اہلیت پر پارلیمنٹ میں بات نہیں کی جاسکتی ہے تو کوئی وفاقی وزیر یہ کیسے بیان دے سکتا ہے کہ جج نااہل ہے؟۔ سندھ ہائی کورٹ کے محترم چیف جسٹس کے لئے انتہائی احترام ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جو نہ صرف سینئر ترین ہیں بلکہ ایک بہت ہی قابل جج ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی صلاحیت، دیانتداری یا قابلیت کے بارے میں کوئی شبہ یا سوال نہیں ہے۔ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ تحریک انصاف ججوں کو بدنام کرنے کے مشن پر ہے اور یہ عدلیہ جیسے محترم ادارے کے لیے تباہ کن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عدلیہ ایک ستون ہے جس کے بغیر ریاست کھڑی نہیں ہوسکتی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سینئر ترین اور انتہائی قابل بھی ہیں۔ عدالت ِعالیہ میں فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی بھی سندھی بولنے والا جج موجود نہیں ہے۔ چیف جسٹس بلوچستان کی طرح، جو ایک بلوچ ہیں، ان کو بھی اعلی عدلیہ میں ترقی دی گئی ہے۔ توقع کرتے ہیں کہ چیف جسٹس سندھ بھی اعلیٰ عدلیہ میں ترقی پائیں گے۔ اس بات پر توجہ دلانے کا ہر گز مقصد یہ نہیں کہ لسانیت پر بات کی جارہی ہے۔ بلکہ ایک حق دار کو اس کا حق دلانے کی بات کی جارہی ہے جو بحیثیت مسلمان ہمارا فرض اولین ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں