ڈی سی ملیر کا لینڈ گریبروں کے خلاف آپریشن شروع

0
267

کراچی: ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری کا سرکاری زمینوں پر جعلی سوسا ئٹیاں بنانے والے لینڈ گریبروں کے خلاف پولیس اور اینٹی انکروچمینٹ فورس کے ہمراہ آپریشن شروع۔

ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویزن ابراہیم حیدری عبدالستار ہکڑو اور مختیارکار ابراہیم حیدری اشرف کنبھار نے ریڑھی گوٹھ میں 57 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور خان لغاری کا کہنا ہے کہ واگزار کروائی گئی سرکاری زمین پر لینڈ گریبروں نے مکانات بنائے تھے جن کو مسمار کردیا گیا ہے اور واگزار کروائی گئی سرکاری زمین کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں