ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، ایران سے آنے والے تین مسافر گرفتار

0
64

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایران سے آنے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے پاسپورٹس پر آسٹریا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ گرفتار ملزمان میں طیب رضا، افضل احمد اور حمزہ مقصود شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلی ویزے ایرانی ایجنٹ سے حاصل کئے۔ گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں