سندھ پولیس کیلئے خوشخبری، دیگر صوبوں کے مساوی تنخواہ، الاونس دیگر مراعات بڑھانے کا فیصلہ

0
73

کراچی: سندھ سرکار کا سندھ پولیس کے شکوے شکایات دورکرنے کے لیے اچھا اقدام سپاہی سے اے ایس آئی رینک تک کے لیے بڑی خوشخبری سنادی۔ دیگر صوبوں کے مساوی تنخواہ، الاونس اور دیگر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور پانچ رکنی کمیٹی ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سربراہی میں بنائی گئی۔

آئی جی سندھ، سیکریٹری فنانس کمیٹی میں شامل
سیکریٹری سروسز، سیکریٹری لاء بھی کمیٹی میں شامل
کمیٹی اہلکاروں کی تنخواہوں، الاونسز اور اسکیل کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی سندھ پولیس کی تنخواہ کا دیگر صوبوں سے موازنہ کرے گی اور۔مذکورہ عہدوں تک تمام سہولیات مساوی کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں