اسٹیڈیم روڈ پر نجی جامعہ کے پروفیسر کا قتل، ملزمان دھرلئے

0
40

کراچی: اسٹیڈیم روڈ پر نجی جامعہ کے پروفیسر کا قتل، ملزمان دھرلئے گئے۔ ایسٹ پولیس نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملزمان دھرلئے۔

ایس پی گلشن معروف عثمان کے مطابق قاتل سمیت تین ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا اور گرفتار تیسرا ملزم ملزمان کا سہولتکار ہے۔ گرفتار ملزمان نشے میں تھے، ڈکیتی کے دوران فائر کیا اور سہولتکار ملزمان کو کرائے پر پستول دیتا تھا۔ ملزمان پروفیسر کے قتل کے بعد بھی شہری کو لوٹ رہے تھے اور ملزمان نے دوران تفتیش 22 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ سہولتکار زاکر ہر واردات کا پچاس فیصد لیتا تھا اور ملزم رستم پٹھان نے فائر کیا، ابراہیم بنگالی موٹر سائیکل چلارہا تھا۔ ملزمان نے پروفیسر سے قبل بھی خاتون سمیت دو شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے اور ملزم زاکر پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے۔

ملزمان کے ابتدائی بیان کے مطابق گاڑی نہ روکنے پر گاڑی پر فائرنگ کی تھی جبکہ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سزا دلا کر مثال قائم کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں